پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا حکومت کو گورننس اور امن و امان پر توجہ دینی چاہیے، امیر مقام

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو اس وقت گورننس اور امن و امان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، تاہم صوبائی حکومت کی توجہ احتجاج اور دھرنوں پر مرکوز ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں، اس صورتحال میں حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے باعث صوبے کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو احتجاجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد آمد کی منتظر ہے تاکہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

امیر مقام کے مطابق صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کو سہولیات کی فراہمی، امن و امان برقرار رکھنا اور صوبے کے مسائل حل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button