پاکستان
Trending

انتونیو گوتریس کی محسن نقوی سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور

 

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 25 دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button