اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔




