اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے عوامی خدمات اور متعلقہ اعداد و شمار مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر وفاقی وزارتوں کے متعلقہ اعداد و شمار کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتیں قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر متعلقہ اعداد و شمار کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات بروقت مکمل کریں۔
وزیراعظم نے وزارتوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں پیشرفت یقینی بنانے اور عوامی خدمات سے متعلق ڈیٹا کی بروقت فراہمی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔




