کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاکہ وہ روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ اور انہیں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔ بلوچستان کی خواتین ہنرمند اور باصلاحیت ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے سے صوبے کی ترقی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔




