پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ، لانگ مارچ سمیت سیاسی امور پر گفتگو

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر آمادہ ہے، تاہم اپوزیشن کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ پر اصرار اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تعاون نہ کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ اور دباؤ کی سیاست سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو کئی اہم معاملات پر پیش رفت ممکن ہے اور سیاسی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button