اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد دونوں رہنماؤں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ (ن) کے آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ان کی جگہ نئے ارکان مقرر کیے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ کی تقرری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے حوالے سے اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔




