پاکستان
Trending

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خارجی ہلاک

 

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے آپریشن میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button