پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں بڑی پیش رفت کا امکان، گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق اہم اجلاس طلب

 

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتِ حال پر غور کے لیے آج اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرِ مملکت، وفاقی وزرا، سیاسی رہنماؤں اور فوجی حکام کی شرکت متوقع ہے، جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتِ حال، امن و امان اور ممکنہ آئینی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا فیصلہ اہم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button