پاکستان
Trending

سنگجانی انٹرچینج اور مارگلہ روڈ منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنگجانی انٹرچینج اور مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام منصوبے ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیے جائیں۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کے لیے ایک متبادل راستہ میسر آئے گا، جس سے سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ ڈیڈلائن کے مطابق پیش رفت یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button