پاکستان
Trending

بلوچ نوجوانوں کو سازش کے تحت لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر عوام کو احتجاج پر اکساتے ہیں، تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی پاکستان کی ہوگی۔

کوئٹہ میں گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو سازش کے تحت لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب موڑنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے معاشرے کا فعال اور ذمہ دار شہری بنایا جائے گا۔ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے ذریعے انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button