پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر فیصل کریم کنڈی اور امیر مقام کی اہم ملاقات

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، لانگ مارچ اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتشار کی سیاست کو مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے میں پائیدار امن کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button