پاکستان
Trending

نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر زور،وزیراعظم کی ذیابیطس کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاج کے ساتھ بیماری کی روک تھام اور عوامی آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم سے بین الاقوامی اور قومی طبی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے صحت کے چیلنج اور اس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے متوازن غذا، جسمانی سرگرمیوں اور بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہمات مؤثر بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے قابلِ عمل اقدامات تجویز کیے جائیں تاکہ بیماری کے خطرات کم کرنے اور شہریوں کو صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیماریوں کی روک تھام اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے طبی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button