اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور اہم قومی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے لیے پاکستانی عوام کے احترام اور خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔




