پاکستان
Trending

پاک ترکیہ سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ اور تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر روابط دونوں ممالک کی دوستی کا اہم حصہ ہیں۔ نائب وزیراعظم نے آمنہ بلوچ کی بطور سیکریٹری خارجہ خدمات کو سراہتے ہوئے ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button