اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے




