پاکستان
Trending

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، صدر آصف زرداری

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ بنانا یا نیا بلاک تشکیل دینا نہیں، بلکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

صدر مملکت سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور معاہدے کے تحت دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت علاقائی امن و استحکام مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے دفاعی تعاون اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button