پاکستان
Trending

پاکستان اور روس میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق، منظم جرائم کی روک تھام کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوں گے

 

اسلام آباد: روس کے وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی امور اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، جن میں منظم جرائم کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات کے دوران منظم جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی اشتراک اور معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی روابط مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button