پاکستان
Trending

پاکستان اور عمان میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، اسحاق ڈار کا 2027 میں عمان کے دورے کا اعلان

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان آمد پر عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن کی کوششوں کے لیے عمانی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستان عمان مشترکہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 2027 میں عمان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی وزارت خارجہ پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورے کو پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button