پاکستان
Trending

قرض اسکیموں میں بہتری، پاسکو گودام فعال بنانے اور ہاؤسنگ فنانس آسان کرنے کی وزیراعظم کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی قرضوں کی اسکیموں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شعبوں کو قرضوں کی فراہمی ملکی معیشت کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قرضوں کی فراہمی اور جاری اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل بینک اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں، سیکریٹریز اور اسٹیٹ بینک کو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے جاری اسکیموں میں بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مشاورتی عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرکے سفارشات پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے غیر فعال پاسکو گوداموں اور سائلوز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے اور نجی شعبے کی مدد سے اجناس ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے الائیڈ بینک کے اجناس ذخیرہ کرنے اور کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے وسعت دینے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کے لیے کوائف کی فراہمی اور ہاؤسنگ فنانس کے حصول کا عمل آسان بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غیر متنازعہ ملکیتی دستاویزات کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور ڈویلپرز فنانس کمیٹی کی سفارشات جلد حتمی شکل دینے پر بھی زور دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button