اسلام آباد: وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت صدارتی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔




