اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کر دیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 393 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 396 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔




