لاہور: لاہور میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم میں تبدیلی آگئی اور سردیوں کی آمد کا احساس بڑھنے لگا۔
بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں اور سڑکوں کے کناروں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش کے فوراً بعد سورج نکل آیا، جس سے شہر میں موسم کی بدلتی ہوئی کیفیت دیکھنے میں آئی۔
لاہور کے علاوہ اوکاڑہ، ساہیوال اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔




