پاکستان
Trending

کراچی کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں، شنگھائی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، مراد علی شاہ

 

شنگھائی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور شنگھائی کے درمیان 1984 سے قائم جڑواں شہروں کا تعلق پاک چین دوستی کی اہم مثال ہے۔ کراچی، شنگھائی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی تجارتی مرکز بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

شنگھائی میں سندھ سرمایہ کاری و تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومتی سطح پر تعاون کے ساتھ کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو توانائی، معدنیات، زراعت، ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر میں چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور شنگھائی الیکٹرک کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ پورٹ قاسم میں پاور منصوبے اور جھمپیر میں ونڈ پاور منصوبے بھی پاک چین اقتصادی تعاون کی نمایاں مثالیں ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے سے سندھ میں صنعتی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button