اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورۂ انگلینڈ پر ہیں اور 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔




