بنکاک: پاکستان کو 2027 میں ورلڈ بینک گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ کو آئندہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔
اس کا اعلان بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے پلینری سیشن کے دوران کیا گیا۔ پاکستان 1953 کے بعد پہلی مرتبہ دونوں عالمی مالیاتی اداروں کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کرے گا۔
احد چیمہ 2027 میں چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس پیش رفت کو عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




