اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال سمیت عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر گیلانی نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں ملتان کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




