پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کا دورہ تاجکستان مکمل، اسلام آباد پہنچ گئے

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دوشنبے میں قیام کے دوران مختلف دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ، رابطوں کو مزید مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے دورۂ تاجکستان کے دوران علاقائی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button