پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں گورنر راج آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق نافذ کیا گیا، پی ٹی آئی کی چار فرنچائزز ہیں، فیصل کریم کنڈی

 

لاہور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں آئین اور قانون کے مطابق گورنر راج نافذ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جبکہ سابق صوبائی حکومت افغان طالبان رجیم کے بیانات پر ردعمل دینے کی بھی ہمت نہیں رکھتی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے میں ترقی کے بجائے تباہی پھیلائی گئی۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان واقعات کے ذمہ داروں سے مذاکرات کیسے کیے جا سکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی چار فرنچائزز ہیں، اس لیے فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ معاہدہ طے پانے کے بعد پشاور سے یہ مؤقف سامنے آیا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جس سے مذاکرات کے حوالے سے تضاد اور ابہام پیدا ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button