پاکستان
Trending

سعودی آرامکو کی عمارت پر حملے کی کوشش، پاکستان کا سعودی عرب سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

 

اسلام آباد: پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان نے سعودی حکام کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ چوکسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب کا امن و استحکام پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور سعودی عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم ہمیشہ کی طرح مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button