پاکستان
Trending

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں امریکی سفیر کے لیے نیٹلی بیکر کا انتخاب کرلیا، سینیٹ سے منظوری درکار

 

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کرنے کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس نے بھی ان کی نامزدگی کی تصدیق کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر سینئر فارن سروس کی تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان میں امریکی ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے نامزدگی کی منظوری کے بعد اب نیٹلی بیکر کی تقرری امریکی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔ سینیٹ سے منظوری ملنے کے بعد وہ باضابطہ طور پر پاکستان میں امریکی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

نیٹلی بیکر کو بین الاقوامی سفارت کاری کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل مختلف ممالک میں امریکی سفارتی مشنز میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے نامزدگی کی تصدیق کے بعد پاکستان میں امریکی سفیر کی مستقل تعیناتی کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اب تمام نظریں امریکی سینیٹ کی توثیق پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button