پاکستان
Trending

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، عدالت نے ملزم شوہر کو مزید 4 روز پولیس کے حوالے کردیا

 

راولپنڈی: اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کردی۔

ملزم احسن کو سینئر سول جج نصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس ملزم احسن کو واپس تھانہ صدر بیرونی لے گئی، جہاں کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button