پاکستان
Trending

ایس ای او سمٹ سے پہلے اسلام آباد کے ہوٹلوں کی حالت بدلنے کی تیاری، محسن نقوی نے اہم احکامات جاری کردیے

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس ای او سمٹ کے انعقاد سے قبل اسلام آباد کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں دارالحکومت کے ہوٹلوں کی سہولیات، جاری تعمیراتی منصوبوں اور سمٹ کے شرکاء کے لیے رہائش کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایس ای او سمٹ سے پہلے زیر تعمیر تمام ہوٹلز کو مکمل کیا جائے جبکہ موجودہ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش کرکے ان کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

وزیر داخلہ نے ہوٹل مالکان کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقامی ہوٹلوں کو بین الاقوامی ہوٹل چینز کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے مؤثر روابط قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے دوران ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو بین الاقوامی معیار کے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ملحقہ عمارت میں جدید شاپنگ مال کی تعمیر کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوٹلنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ ایس ای او سمٹ کے موقع پر اسلام آباد کی میزبانی کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button