اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی، حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات 12 نومبر 2026 سے ہوگا۔واضح رہے کہ حالیہ کمی کے نتیجے میں پیٹرول کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمت میں زیادہ کمی کی گئی ہے




