پاکستان
Trending

ای سی او کا 30واں وزارتی اجلاس، اسلام آباد علاقائی سفارت کاری کا مرکز بنے گا

 

اسلام آباد:پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دو روزہ اجلاس کل اور پرسوں اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور علاقائی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اہم اجلاس میں خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button