ایک چارج پر 315 میل تک سفر، 630 ہارس پاور کی طاقت اور جدید فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس
برلن:جرمن آٹو موبائل کمپنی پورشے کی میکان الیکٹرک SUV جدید ٹیکنالوجی، تیز رفتار اور لگژری خصوصیات کے باعث نمایاں ہو رہی ہے۔
میکان الیکٹرک کے مختلف ماڈلز میں 335 سے 630 ہارس پاور تک طاقت فراہم کی گئی ہے۔ ٹاپ ماڈل میکان ٹربو صرف 3.1 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتا ہے۔
گاڑی میں 95 کلو واٹ آور بیٹری اور 800 وولٹ فاسٹ چارجنگ سسٹم موجود ہے، جبکہ بنیادی ماڈل کی ڈرائیونگ رینج 315 میل تک ہے۔ موزوں حالات میں بیٹری 20 منٹ سے کچھ زائد وقت میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔
جدید ڈیجیٹل ڈسپلے، انفوٹینمنٹ سسٹم، ایئر سسپنشن اور ریئر وہیل اسٹیئرنگ بھی اس گاڑی کا حصہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق میکان الیکٹرک کی طاقت اور ہینڈلنگ متاثر کن ہیں، تاہم اندرونی جگہ اور بعض سہولیات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔




