پاکستان
Trending

ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس، اسحاق ڈار کی عباس عراقچی اور تاجک ہم منصب سے ملاقاتیں

 

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سفارتی رابطوں میں تیزی آگئی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اور ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

اسحاق ڈار کی ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں تنظیم کے تحت علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button