پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کی ای سی او ممالک کو علاقائی تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کی دعوت

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ای سی او رکن ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم سے ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو 2026 سے 2027 تک ای سی او کی صدارت ملنا خطے میں مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا اہم موقع ہے۔ پاکستان اپنی صدارت کے دوران مشترکہ وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کا فروغ خطے کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

شہباز شریف نے 2027 میں لاہور کو ای سی او کا سیاحتی مرکز قرار دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے رکن ممالک کو لاہور میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ای سی او کے رکن ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی تعاون اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button