اسلام آباد:** وزیراعظم شہباز شریف اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل الشیخ کے درمیان ملاقات میں مسلم امہ کے اتحاد، علاقائی امن اور عالمی سطح پر مشترکہ مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور تنظیم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطین و جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔




