ٹیکنالوجی
Trending

ایپل کا میک بک پرو ایم6 زیرِ بحث، تین دن کی بیٹری لائف نے توجہ حاصل کرلی

 

لندن: ایپل کے نئے میک بک پرو ایم6 کے جائزے میں اس کی طویل بیٹری لائف اور تیز رفتار کارکردگی کو نمایاں قرار دیا گیا ہے، تاہم زیادہ قیمت اور نئے ڈیزائن کی آمد کے باعث اس ماڈل کو کمپنی کی موجودہ ڈیزائن سیریز کی آخری کڑیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق میک بک پرو M6 کی ابتدائی قیمت 1,999 پاؤنڈ ہے، جو گزشتہ ماڈل سے 300 پاؤنڈ زیادہ ہے۔

نئے لیپ ٹاپ میں 14.2 انچ کی منی ایل ای ڈی اسکرین اور جدید M6 پروسیسر نصب ہے۔ یہ گزشتہ نسل کے M5 کے مقابلے میں روزمرہ کاموں میں 11 فیصد جبکہ بھاری کاموں میں 24 فیصد زیادہ تیز ہے۔ اس کے گرافکس کی کارکردگی میں بھی 57 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جائزے کے مطابق عام استعمال میں اس کی بیٹری تقریباً تین دن تک چل سکتی ہے، جبکہ تصاویر کی ایڈیٹنگ اور دیگر بھاری کاموں کے دوران بھی دو دن تک کام کرتی ہے۔

میک بک پرو میں تین تھنڈربولٹ پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی، ایس ڈی کارڈ سلاٹ، میگ سیف چارجنگ، وائی فائی 7 اور بلیوٹوتھ 6 کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں اس کے شاندار ڈسپلے، کی بورڈ، ٹریک پیڈ اور مضبوط ایلومینیم باڈی کو سراہا گیا ہے، تاہم زیادہ قیمت، او ایل ای ڈی سکرین کی عدم موجودگی اور گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں محدود بہتری کو اس کی خامیاں قرار دیا گیا ہے۔

گارڈین کے مطابق ایپل کا نیا پتلا اور ہلکا او ایل ای ڈی میک بک پرو متعارف ہونے کے بعد M6 موجودہ ڈیزائن کی آخری نسلوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button