پاکستان
Trending

پاک ترکمانستان تعاون کا نیا دور، 2030 تک دوطرفہ روابط بڑھانے کے پروگرام پر اتفاق

 

اسلام آباد:پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم معاہدے طے پا گئے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردیدوف نے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کیے۔

دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان 2026 سے 2030 تک تعاون کے پروگرام پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔

اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے اقتصادی روابط کے فروغ، مشترکہ منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button