ٹیکنالوجی
Trending

دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی دوڑ، فیراری، بی ایم ڈبلیو اور بینٹلی کے جدید ماڈلز جلد مارکیٹ میں آئیں گے

 

نیویارک :الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے، معروف آٹو موبائل کمپنیوں نے آئندہ چند برسوں میں جدید الیکٹرک کاریں، لگژری ایس یو ویز اور پک اپ ٹرکس متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو، فیراری، آڈی، بینٹلی، فورڈ، ہنڈائی، کیا اور جیگوار سمیت کئی کمپنیاں 2026 سے 2029 کے دوران اپنی نئی الیکٹرک گاڑیاں پیش کریں گی۔

بی ایم ڈبلیو کی نئی i3 ایک چارج پر تقریباً 440 میل سفر کرسکے گی، جبکہ فیراری کی پہلی الیکٹرک کار Luce میں 1035 ہارس پاور کی موٹرز دی جائیں گی۔ بینٹلی بھی اپنی پہلی الیکٹرک ایس یو وی متعارف کرانے کی تیاری میں ہے۔

دوسری جانب فورڈ اور کیا الیکٹرک پک اپ ٹرکس جبکہ ہنڈائی الیکٹرک وین تیار کر رہی ہے۔ آڈی اور کیٹرہم کی جانب سے نئی الیکٹرک اسپورٹس کاریں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

نئے ماڈلز میں تیز رفتار چارجنگ، جدید بیٹری ٹیکنالوجی، بہتر ڈرائیونگ رینج اور جدید ترین سہولیات کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ تاہم مختلف گاڑیوں کی لانچنگ شیڈول میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button