پاکستان

نظام کی خرابی کے ذمہ دار ہم سب ہیں، سیاسی ری سیٹ ناگزیر ہوچکا ہے، بلاول بھٹو

 

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ سیاستدان عوامی مسائل کے بجائے نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صحافیوں کا قلم اور آواز ملک کی اصل طاقت ہیں، صحافت نے عوام کے بنیادی مسائل ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کیا گیا ہے، ہم سب اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں، نظام کو درست کرنے کے لیے سیاسی ری سیٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے سیاسی انتقام ختم کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پارلیمان پر اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرے، دہشت گردی کے خاتمے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ صوبوں کو ان کے آئینی حقوق دیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button