راولپنڈی:ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عسکری شعبے میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




