لندن :ویڈیو گیمز کھیلنے والے نوجوان اپنی گیمنگ مہارت کو بہتر ڈرائیونگ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر نوجوان ڈرائیورز کے لیے ’’لاک اِن‘‘ کے نام سے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔
ڈپٹی میئر بیرونس ایلیسن لوو کے مطابق گیمنگ کے دوران خطرات پر نظر رکھنا، دائیں بائیں دیکھنا اور پوری توجہ مرکوز رکھنا ایسی صلاحیتیں ہیں جو گاڑی چلاتے ہوئے بھی حادثات سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 16 سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 90 فیصد نوجوان کمپیوٹر گیمز کھیلتے ہیں، اس لیے گیمنگ کی ان مہارتوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بیرونس ایلیسن لوو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گیمز کی طرح ڈرائیونگ کے دوران بھی مکمل توجہ برقرار رکھیں اور اسے سنجیدہ ذمہ داری سمجھیں تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کی جاسکے۔




