شینزن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے درمیان تعمیری تعاون عالمی استحکام کو مضبوط بنا سکتا ہے اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ ان تینوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی تعلقات کے ساتھ توانائی کا تحفظ بھی ضروری ہے، اور تینوں ممالک کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ان اہم معاملات پر باہمی تبادلہ خیال اور بات چیت کریں۔
صدر پیوٹن کے مطابق موجودہ صورتحال میں مشترکہ ذمہ داری کا احساس اور باہمی مکالمہ عالمی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔




