پاکستان
Trending

دفاعِ وطن کا عزم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میران شاہ کا دورہ، شہدا کو خراجِ عقیدت

 

راولپنڈی : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور امن و استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک فوج کے جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button