اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس کی آپریشنل استعداد بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں، جن کا وفاقی وزیر داخلہ نے معائنہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے فورس کے جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مزید 20 گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈبلیو اے ٹی فورس ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کرتے ہوئے فرسٹ ریسپانڈر کا اہم کردار ادا کرے گی۔




