پاکستان
Trending

علاقائی ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی ایس سی او فورم میں شرکت، مصدق ملک نئی دہلی پہنچ گئے

 

نئی دہلی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

مصدق ملک فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ نئی دہلی آمد پر پاکستان کے ناظم الامور نے ان کا استقبال کیا۔فورم کے ایجنڈے میں ایس سی او رکن ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثے، ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی شرکت کا مقصد علاقائی ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے کے تحفظ و فروغ کے لیے تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button