راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ مہمان ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے سنبھل نہ سکی اور صرف 36 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔
سری لنکا کے کمیندو مینڈس 8، چندیمل 7، لاہیرو اُدارا 4، سوریا بندارا 2 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور رضوان اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا تھا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور کوشش ہوگی کہ ابتدائی گھنٹے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو جلد آؤٹ کیا جائے۔




